Latest News

سدھیر چودھری پر مذہبی اقلیتوں کے لیے اسکیم کے بارے میں غلط معلومات دینے پر مقدمہ درج۔

کرناٹک پولیس نے آج تک کے کنسلٹنگ ایڈیٹر اور دائیں بازو کے صحافی سدھیر چودھری کے خلاف مذہبی اقلیتوں کے لیے تجارتی گاڑیوں کی سبسڈی اسکیم کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
نیوز اینکر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 505 (عوامی فساد پھیلانے والے بیانات) اور 153A (مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کی یہ کارروائی کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے کے صحافی پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگانے کے بعد ہوئ کہ "
aajtak@
 کا اینکر جان بوجھ کر سرکاری اسکیموں کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہا ہے حکومت ضروری قانونی کارروائی کرے گی،” کرناٹک کے وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی
 (IT/BT) 
پریانک کھرگے نے سوشل میڈیا ایکس (سابق ٹوئٹر) پرمنگل کو اپنے پوسٹ میں آج تک کے شو پروموشن کا اسکرین شاٹ لگایا تھا تھا ، ایک ہندی کیپشن کے ساتھ جس کا ترجمہ ہے: "کرناٹک میں اقلیتوں کے لیے سبسڈی ہے لیکن ہندوؤں کے لیے نہیں؟”
پیر کو چودھری نے ایک شو چلایا جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کی طرف سے سواولمبی سارتھی اسکیم ہندوؤں کو پیش نہیں کی جاتی ہے۔ اس اسکیم میں مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو کمرشل گاڑیاں خریدنے کے لیے 4.5 لاکھ روپے سے کم گھریلو آمدنی والے افراد کو 50% یا 3 لاکھ روپے تک سبسڈی دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر