بنگلہ دیش نے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر دلچسپ مقابلے میں ہندوستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ ٹیم انڈیا 266 رنز کا ہدف حاصل نہیں کر سکی۔ ٹیم انڈیا 1 گیند باقی رہتے 259 رن پر سمٹ گئی۔ شبھمن گل نے شاندار سنچری اسکور کی، اس کے باوجود ٹیم انڈیا کو فائنل سے قبل شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ تاہم یہ میچ ٹیم انڈیا کے لیے محض ایک رسمی تھا کیونکہ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو سری لنکا سے ہوگا۔
ایشیا کپ سپر فور کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے انڈیا کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں ہندوستان کی جانب سے شاردول ٹھاکر نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔
0 Comments