Latest News

دہلی میں دل دہلا دینے والی وحشیانہ واردات، ۱۸ سالہ لڑکے کو نصف درجن سے زائد نوجوانوں نے چاقوؤں سے گودڈالا۔

نئی دہلی: دہلی کے سنگم وہار سے ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک 18 سال کے لڑکے پر 7-8 لڑکوں نے حملہ کیا۔ اس دوران لڑکے پر چھریوں سے حملہ کیا گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق حملہ آور اس پر چاقوؤں سے حملہ کرتے رہے یہاں تک کہ وہ مر گیا۔یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ اس واقعہ کی جو سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے اس میں دکھایا گیا ہے کہ 7-8 لڑکے مسلسل چاقوؤں سے متاثرہ پر حملہ کر رہے ہیں۔ لیکن وہاں موجود لوگوں میں سے کسی نے بھی متاثرہ کی کوئی مدد نہیں کی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے دہلی پولیس نے بتایا تھا کہ حوض قاضی علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس نے کہا تھا کہ 8 ستمبر کی دوپہر کو انہیں فون کرکے اطلاع دی گئی کہ حوض قاضی کے علاقے میں ایک شخص اپنی بیوی کو پیٹ رہا ہے۔ وحشیانہ مار پیٹ کی وجہ سے بیوی بے ہوش پڑی ہے۔ جیسے ہی پولیس ٹیم کو معاملے کی اطلاع ملی، وہ فوراً موقع پر پہنچی اور خاتون کو کمرے کے اندر بے ہوشی کی حالت میں پایا۔ پولیس فوری طور پر بے ہوش خاتون کو اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر