مظفرنگر کھالاپار کی مسجد کمہار ان چوک پر شاہ اسلامک لائبریری کے زیراہتمام ایک اہم نمائندہ کانفرنس کاانعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت سینئر سماجی کارکن حاجی سرفرازخان نے کی جبکہ نظامت کے فراٸض محبوب عالم ایڈوکیٹ نےانجام دیئے ۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر شاہ اسلامک لائبریری کے صدر قاری محمد خالد بشیر قاسمی نے تعلیمی بیداری اور استحکام ، صحت کی دیکھ بھال اور علاج کے بارے میں درست معلومات کی ضرورت، محلوں اور گلیوں میں صفائی کی اہمیت اور ہماری لاپرواہی، بنیادی قانونی معلومات کی فراہمی، قانون اوراسکے نفاذ کی اہمیت ،آپسی اختلافات کو ختم کرنے کی کوششیں، نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو کامیاب مستقبل کی طرف رہنمائی، مسلم کمیونٹی کا ترجمان میڈیا پلیٹ فارم کی ضرورت اور انتظام جیسے حساس موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی ۔ اجلاس میں تمام مہمانوں نے اجلاس کے ایجنڈے پر اتفاق کیا اور اپنی آراء پیش کیں۔قاری محمد خالد بشیرقاسمی نے بتایا کہ جلد ہی سب کی آراء پر عمل آوری کے طریقہ کا ر کو ترتیب دینے کیلے ایک کمیٹی تشکیل دیکراس پر کام کیا جائے گا۔ اجلاس میں خاص طور پر کونسلر نوشاد پہلوان، سینٸر کونسلر انو قریشی، کونسلر محمدشہزاد، کونسلر شوکت انصاری، ایس پی رہنما ساجد حسن، سینٸر سماجی شخصیت عادل جیلانی، ساجد خان ہند ویلفیر سوساٸٹی، کلیم قریشی ایڈووکیٹ، محمد فرمان قریشی کسان رہنما محمد یونس، حاجی رئیس شبلو، قاری شوکت علی امام مسجد مولی بخش، عبداللہ قریشی، اسلم راجہ،عبدالاحد ، ظفر اقبال، سہیل خان ،محمد افتخار ،محمدشعبان، محمد اخلد وغیرہ نے شرکت کی۔
0 Comments