Latest News

جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور کی مشاورتی میٹنگ منعقد، ہفتہ واری اصلاحِ معاشرہ کے پروگرام کرنے کا فیصلہ۔

 جمعیتہ علماء حلقہ بہٹہ حاجی پور کے ذمّہ داران کی جانب سے ”مدرسہ فلاحِ دارین ماڈرن اسکول بہٹہ میں علاقہ کے تمام ائمہ وعلمائے کرام اور ذمّہ دارانِ مساجد کی ایک مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئ، جس کی صدارت مولانا محمد مشتاق صدر جمعیتہ علماء بہٹہ،جبکہ نظامت کے فرائض قاری عبدالجبّار جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء بہٹہ وخازِن جمعیتہ علماء شہر لونی نے انجام دئے۔

مجلس کا آغاز مولانا محمد غفران کی تلاوت کلام پاک اور قاری محمد جعفر کی نعت پاک سے ہوا، اوّلاً قاری عبدالجبّار جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء بہٹہ نے میٹنگ کی غرض وغایت اور اس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ: آج کی میٹنگ کا اہم مقصد ماضی میں علاقہ کی تمام مساجد میں منعقد ہونے والے ”اصلاحِ معاشرہ“ کے پروگراموں کو ایک مرتبہ پھر منظّم طریقہ پر ازسرِ نو تشکیل دینا اور علاقہ میں جمعیتہ علماء کی دینی و اصلاحی اور رفاہی سرگرمیوں کو مزید متحرّک ومضبوط کرنا ہے؛ تاکہ سماج و معاشرہ میں پھیلی برائیوں کے سدِّ باب کے لئے حتّی الامکان جدّوجہد کے ساتھ ساتھ علاقائ سطح پر قوم وملّت کی بہترومنظّم طریقہ سے خدمت انجام دی جاسکے۔
میٹنگ میں تشریف لانے والے جملہ ائمّہ وعلمائے کرام کا علاقہ کی تمام مساجد میں آئندہ ہفتوں میں منعقد کئے جانے والے اصلاحِ معاشرہ کے پروگرام کا لائحۂ عمل ترتیب دینے کے متعلق باہمی رائے ومشورہ ہوا، اور مندرجہ ذیل چند امور طے پائے⬇️

(۱) ہر ہفتہ میں صرف متعیّن شدہ دودن یعنی منگل وجمعہ کو علاقہ میں موجود تمام مساجد میں ترتیب وار مختلف موضوعات وعنوان کے تحت اصلاحِ معاشرہ کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے.

(۲) اسی سلسلے کی دوسری میٹنگ 15/ اکتوبر بروز اتوار کو شاہی جامع مسجد درگاہ والی میں منعقد ہوگی.

(۳)مدارس کے سروے کے لئے فارم پُر کرنے کی خدمت قاری عبدالجبار اور قاری محسن انجام دیں گے.

اس کے علاوہ جمعیتہ علماء ہند کے بینر تلے مزید دیگر مفید اقدامات شروع کرنے کے عزم وارادہ کے ساتھ یہ مشاورتی مجلس اختتام پذیر ہوئ.

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر