احمدآباد: ہندوستان نے پاکستان کے عالمی کپ میں جیت کا خواب ایک بار پھر چکناچور کر دیا ہے۔ پاکستان کے ذریعہ دیے گئے 192 رنوں کا ہدف ہندوستانی ٹیم نے 31ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ شریئس ایر نے چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اور ہندوستان کو جیت بھی دلا دی۔ یہ ہندوستان کی عالمی کپ میں پاکستان پر آٹھویں جیت ہے۔ ابھی تک پاکستان عالمی کپ میں ہندوستان کو کبھی بھی شکست نہیں دے سکا ہے۔
ہندوستان کی دعوت پر پہلے بلے بازی کرنے اترے پاکستانی ٹیم کے سلامی بلے باز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے جارحانہ آغاز کیا۔ ہندوستانی تیز گیند باز سراج ان کا خاص ہدف تھے۔ تاہم احمد آباد میں شروعات میں رنز دینے کے بعد سراج نے بھی تھوڑا سا میاں میجک دکھایا اور ‘کراس سیم سے گیند بازی کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں۔خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے یہ وکٹ ایسے وقت میں لیں، جب ہندوستانی ٹیم کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ اچھی شروعات کے باوجود پاکستانی ٹیم میچ میں ہندوستانی باؤلرز کے سامنے ٹک نہیں سکی اور 191 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی بلے بازی کے دوران دوسرے اوور میں گیند بازی کرنے آئے سراج کے پہلے اوور میں امام نے تین چوکے لگائے ۔ سراج کے دوسرے اوور بھی میں انہوں نے ایک چوکا لگایا، ان چوکوں کے بعد اس ہندوستانی ہندوستانی کو جلد ہی اندازہ ہو گیا کہ پچ میں گیندبازوں کے لئے کوئی مدد نہیں ہے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہیں ویرئیشن کا سہارا لینا ہوگا ۔ سراج نے ہندوستان کو میچ کی پہلی کامیابی دلائی ۔ انھوں نے ‘کراس سیم بولنگ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور اننگز کے آٹھویں اوور میں عبداللہ شفیق کو ایل بی ڈبلیو کردیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 41 کے اسکور پر گری۔
0 Comments