Latest News

مدرسہ انوار العلوم میں ششماہی امتحانات مکمل، مسلمان ہر حال میں اپنے نونہالوں کو زیور علم سے آراستہ کریں: قاری عبید الرحمن عزیز قاسمی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے موضع کڑھلی میں مدرسہ انوار العلوم مسجد اقصیٰ میں ششماہی امتحانات کا عمل پائیہ تکمیل کو پہنچا ممتحن کے طور پر شریک ہوئے قاری عبید الرحمٰن عزیز قاسمی مہتمم جامعہ حسینہ کیلی میرٹھ و قاضی قاری محمد عرفان مہتمم دارالعلوم محمدیہ قصبہ لاوڑ ضلع میرٹھ نے طلبا کے امتحانات لئے اور امتحانات کا عمل مکمل ہونے کے بعد قاری عبد الرحمن عزیز قاسمی نے طلبا کی بہتر کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کیا انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ہر حال میں اپنے نونہالوں کو زیور علم سے آراستہ کرنا چاہئے تاکہ نسل نو کا مستقبل تابناک ہو۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر