مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں 18 اکتوبر 1976 میں جبری نسبندی کے خلاف احتجاج کے دوران فاٸرنگ سے شہید ہوئے بے گناہ لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفرنگر کی شاہ اسلامک لاٸبریری کے زمہ داروں کا وفد لائبریری کے بانی قاری محمد خالد بشیر قاسمی کی قیادت میں 4 بجے شام شہید چوک کھالہ پار پہنچکر شہدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ایصال ثواب کیا گیا واضح ہوکہ 1976میں آنجہانی اندرا گاندھی کے دور حکومت میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور سنجے گاندھی کے 4نکاتی پروگرام میں جبری نسبندی کی گئی تھی جسکے خلاف لوگ اٹھ کھڑے ہوئے تھے پورے ضلع میں کئی جگہ احتجاج کرنے والوں پر پولس نے گولیاں چلائیں تھی کھالاپار پار چوک میں متعدد لوگ شہید ہوئے اسی مناسبت سے اس چوک کانام شہید چوک رکھا گیا جہاں آج مظفرنگر کی شاہ اسلامک لائبریری کے بانی قاری محمد خالد بشیر قاسمی کی قیادت میں شہیدوں کے لئے ایصال ثواب کیا گیا۔
0 Comments