پھلت کے مدرسہ دار العلوم رحیمیہ میں اتر پردیش اقلیتی سیل کانگریس کے صدر شاہنواز عالم کی ایما پر اُردو زبان کے حوالے سے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جسکی صدارت کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر حکیم ظفر محمود نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد عمران ندوی نے انجام دیئے اس موقع پر ضلع صدر حکیم ظفر محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس کے دور حکومت وزیر اعلیٰ آنجہانی نارائن دت تیواری نے 1989 میں اتر پردیش میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا تھااج کی اس تقریب میں۔ اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے مختلف شعبہ جات کی ایسی شخصیات جنہوں نے اردو ادب کی خدمات انجام دی ہیں توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ جن لوگوں نے اردو زبان کی ترقی کے لیے ساری زندگی محنت کی ہے وہ ہر طرح کے احترام کے مستحق ہیں، اس لیے آج اقلیتی کانگریس ان کا احترام کرتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان اردو زبان سے دور ہوتا جا رہا ہے اس لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ اردو زبان کو اگلی نسلوں تک پہنچایا جا سکے۔ تقریب میں مہربان علی انصاری ایڈووکیٹ، مولانا عمران ندوی، محترمہ رضیہ خدیجہ، قاری ذاکر الدین، محترمہ نسرین صالحہ ، ثناء خورشید، قاری رضوان، اے آر جی ورلڈ ڈائریکٹر پرویز انصاری کو اعزاز سے نوازا گیا۔ آخر میں تمام لوگوں نے آنجہانی نارائن دت تیواری کو خراج عقیدت پیش کیا۔
0 Comments