مظفرنگر میں دو غنڈوں نے ایک عورت اور اس کے بیٹے کو گھر میں سونے کا برتن دفن ہونے کا کہہ کر ایسا جال بچھایا کہ خاتون سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے لوٹ لئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مظفرنگر کے گاؤں جڈودہ کی کویتا کچھ دن پہلے اپنے بیٹے کے ساتھ کھتولی علاقہ میں واقع ایک پیر پرساد چڑھانے گئی تھی۔ الزام ہے کہ پیر کے پاس دو صوفی لباس میں ٹھگ پہلے سے موجود تھے۔ جیسے ہی ماں بیٹا نذرانہ پیش کرکے گھر کی طرف چلنے لگے تو دونوں ٹھگوں نے بچے کا ہاتھ تھام لیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ہاتھوں میں صاف نظر آرہا ہے کہ آپ کے گھر کے اندر ایک گھڑے میں کروڑوں کا سونا دفن ہے۔ ماں بیٹا دونوں ٹھگوں کے جال میں پھنس گئے۔ انہیں گھر لے آئے۔ رات کو غنڈوں نے تنتر منتر کی مشق شروع کی اور زمین کے نیچے سے دو برتن نکال کر دکھائے۔ جس سے پورے خاندان کو یقین ہو گیا کہ سونا موجود ہے۔
اس دوران دونوں غنڈوں نے مذکورہ خاتون کو جھانسہ دے کر چھ لاکھ روپے روپے ٹھگ لئے خاتون نے بتایا کہ غنڈے اس کے والد کے گھر بھی پہنچے اور وہاں سے بھی ڈھائی لاکھ روپے لے گئے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ دونوں ٹھگ کھتولی کے رہنے والے ہیں۔ متاثرہ خاتون اپنے بھائی کے ساتھ شام کو تھانے پہنچی اور سارا واقعہ بیان کیا اور شکایت درج کرائی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
0 Comments