Latest News

ہوس کی آگ میں اندھے پانچ نوجوانوں نے گھوڑی سے جنسی تعلقات قائم کر لئے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حقیقت سامنے آئی، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
بریلی میں پانچ نوجوانوں نے گھوڑی کے ساتھ مکروہ حرکتیں کیں۔ ایک دیہاتی نے ملزم کی بدکرداری کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ میڈیا پر وائرل کر دی۔ جس کی بنیاد پر ذیشان، رضوان، بھاگوت شرن، عامر اور دیویندر کے خلاف ہفتہ کی رات ایف آئی آر درج کی گئی۔ سب پر غیر فطری تعلقات اور جانوروں پر ظلم کی روک تھام کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو حافظ گنج کے عنایت پور گاؤں کا ہے۔ ویڈیو میں گاؤں کے بھاگوت شرن گھوڑی کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلق کرتے ہوئے نظر آ رہاہے ، جبکہ ذیشان نے جانور کی لگام تھام رکھی تھی۔اس کیس کا مرکزی ملزم بھاگوت شرن ہے، جبکہ دیگر ملزمان اس واقعہ میں موجود تھے۔ ایک دیہاتی نے اس کا ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ میڈیا پر وائرل کر دیا اور پولیس سے شکایت بھی کی۔ اس بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندو تنظیموں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے ٹویٹ کرکے گھوڑی کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس شرمناک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہندو تنظیم کے ہمانشو پٹیل نے پولیس افسران سے ٹویٹ کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے پولیس پر کیس کو دبانے کا الزام لگایا۔ انسپکٹر حافظ گنج سنجے سنگھ نے کہا کہ شکایت موصول ہوئی ہے اور ملزمین کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر