Latest News

مدرسہ اسلامیہ انوار القرآن میں ششماہی امتحان اختتام پذیر۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ کے موضع پچپیڑا کے مدرسہ اسلامیہ انوار القرآن میں ششماہی امتحان اختتام پذیر ہوئے۔ مدرسہ ھذا میں بحیثیت ممتحن مشاہیر علمائے کرام نے شرکت کی جبکہ سرپرست کے طور پر ممتحن مفتی محمد صابر عزیز قاسمی امام وخطیب عثمانیہ مسجد مظفر نگر اور شعبہء تجوید قرأت کے ماہر قاری، قاری محمد ساجد قاسمی استاد مدرسہ مدینت العلوم اکلہ خانپور میرٹھ نے شرکت کی۔ آنے والے مہمانوں کا مدرسہ ھذا کے مہتمم مفتی محمد زبیر قاسمی نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔
بعد ازاں ممتحن حضرات تمام درجات کا امتحان لیکر مطمئن نظر آئے۔ 
اس موقع پر مفتی محمد صابر عزیز قاسمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام طلباء وطالبات کی نسبت قرآن عظیم جیسی مقدس کتاب سے ہے اسلۓ قرآن کریم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں اور پوری توجہ کے ساتھ حصول علم میں مشغول رہیں انہوں نے نے مدرسہ ھذا کے نظام تعلیم وامتحان کی تیاریوں سے متائثر ہو کر مدرسہ ھذا کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد زبیر قاسمی کی محنت وکاوشوں کو سراہا اور مدرسہ کی مزید ترقیات کے لئے نیک دعائیں دیں
مولانا محمد عادل ندوی قاری محمد آصف نے تعلیمی نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کچھ مفید مشوروں سے نوازا قاری محمد اسلم قاسمی امام وخطیب سالم مسجد پچپیڑہ میرٹھ مولانا محمد عابد قاری محمد فرقان امام ادہ والی مسجد ڈاکٹر شیر خان بھائی محمد فریاد حاجی محمد علی حاجی تجارت علی قاری محمد فرقان محمودی مولانا شان محمد قاسمی قاری محمد حسین قاری محمد جاوید حیسنی قاری مہرعالم غفرانی ماسٹر مشیر وغیرہ شریک رہے مفتی محمد نبی قاسمی امام وخطیب جامع مسجد پچپیڑہ میرٹھی کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ مدرسہ ھذا کے مہتمم مفتی محمد زبیر قاسمی نے اظہارِ تشکر کیا ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر