مظفرنگر کے مملانہ روڈ پر بجلی کے ٹھیکیدار کی بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے، چند روز قبل ہی محکمہ بجلی کی جانب سے علاقے میں بجلی کے نئے کھمبے اور نئی تاریں لگائی گئی تھیں، آج صبح جب لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔ اچانک ایک ایک کر کے کھمبے گرنے لگے۔ گھروں میں سوئے لوگ اچانک شور سن کر گھروں سے باہر نکل آئے غنیمت رہی کی کوئی حادثہ پیش نہیں آیا جسکی اطلاع اعلیٰ حکام اور ٹھیکیدار کو دی گئی کافی وقت گزرنے کے بعد بھی ٹھیکیدار کا کوئی ملازم یا محکمہ بجلی کا کوئی اہلکار نہیں پہنچا۔
0 Comments