Latest News

ہمارے پاس قیدیوں کی تعداد اسرائیلی اندازوں کئی گنا زیادہ ہے: :حماس کا دعویٰ۔

غزہ: العربیہ نیٹ۔
حماس کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے غزہ کی سرحد کے ساتھ اسرائیل کی یہودی بستیوں پر حماس کے سرپرائز حملے میں بڑے پیمانے پر اسرائیلیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ابوعبیدہ کے ہفتے کو رات گئے نشر ہونے والے پہلے سے ریکارڈ شدہ آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حماس کے زیر حراست قید اسرائیلیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بیان کر رہے ہیں۔

قبل ازیں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے العربیہ کو بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ لڑائی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ ہم اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا معاملہ چکتا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم فی الحال حماس کے زیر حراست اسرائیلیوں کی تعداد ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔القسام بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی قیدی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں رکھے گئے ہیں۔ ’’ان کے ساتھ اہالیاں غزہ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔‘‘
مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی ایک بڑی تعداد نے نفیر عام کا اعلان کردیا۔ انہوں نے لوگوں کو اسرائیلی فوجوں اور آباد کاروں کے خلاف حملے شروع کرنے کا کہا۔ مزاحمی تنظیموں کے افراد نے مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر جشن منایا۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک  370 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں صیہونی فوجیوں سمی0 60سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے ۔
حماس کے حملے کے جواب میں  غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 370 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جب کہ  زخمی فلسطینیوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کر چکی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر