Latest News

اسرائیل-فلسطین جنگ میں اب تک ۲۲ صحافی ہلاک، ۸ زخمی، متعدد ہیں لاپتہ: کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی رپورٹ۔

رپورٹ: عزیز الرحمن خاں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد اب تک 22 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان میں 18 فلسطینی صحافی شامل ہیں، تین اسرائیلی اور ایک لبنانی ہے۔
سی پی جے (کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس) کا کہنا ہے کہ ان میں سے 15 ہلاکتیں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہوئی ہیں، دو صحافی حماس کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔
سی پی جے کے مطابق آٹھ صحافی زخمی ہوئے ہیں، تین یا تو لاپتہ ہیں یا حراست میں ہیں۔ 
cpj کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صحافی بھی عام شہری ہیں جو کہ مشکل کام کر رہے ہیں اور جنگ کے فریقوں کو انہیں نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔"سی پی جے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں کام کرنے والے صحافیوں کو خطرہ زیادہ ہے کیونکہ وہاں اسرائیل کی زمینی مہم کا بھی امکان ہے۔
اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ حماس کے محکمہ صحت کے مطابق بمباری میں اب تک چار ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد بچے اور ایک ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔ جنوبی اسرائیل میں حماس کے حملوں میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سی پی جے نے کہا کہ وہ گمشدگیوں، حراستوں اور صحافیوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کی متعدد رپورٹوں کی بھی تحقیقات کر رہا ہے اور سی پی جے نے اب تک مارے گئے صحافیوں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر