Latest News

علاقہ میں پھیل رہی بخار کی وبا کے سبب جامعہ مظاہر علوم سہارنپور میں ششماہی امتحانات کی تاریخ موخر۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
حسب معمول مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور کے طلبہ کے ششماہی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان دو ماہ پہلے کر دیا گیا تھا، کہ یہ امتحانات 10 ا کتوبر 17 اکتوبر 2023 تک ہوں گے، لیکن سہارنپور میں وبائی بخار اور ڈینگو کی وجہ سے طلبہ کی ایک بڑی تعداد اس سے متاثر ہے، مدرسہ میں اضافی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کر کے طلبہ کو بھر پور طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، لیکن پھر بھی ابھی یہ وبا کافی زوروں پر ہے، اسی لئے ششماہی امتحانات کی تاریخیں بڑھا کر 11نومبر 14نومبر 2023 کر دی گئی ہیں۔ 

شعبہ صحافت کے ذمہ دار مولاناعبداللہ خالد خیر آبادی نے بتایا کہ طلبہ کی بیماریوں کے پیش نظر ذمہ داران مدرسہ نے یہ اہم فیصلہ لیا ہے، امتحانات کی تاریخوں کے مو ¿خر ہونے کی اطلاع با قاعدہ دفتر اہتمام سے مدرسہ کے ناظم مولانا سید محمد عاقل کے دستخط سے جاری کی گئی ہے، جس میں انہوں نے طلبہ سے کہا ہے کہ تعلیم تعلم میں وہ زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیں اور دعاوں اور استغفار کا خاص اہتمام کریں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر