Latest News

مفتی سید عفان منصور پوری نے مولانا ظہور احمد کے گاؤں پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کی، جامعہ فاطمۃ الزہرہ اور خانقاہ رائے پور کا بھی دورہ کیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ممتاز عالم دین مولانا مفتی سید عفان منصورپوری شیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ آج جمیعت علما ہند کے ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی کے انتقال پر تعزیت مسنونہ پیش کرنے خانقاہ رائے پور کے متصل واقع مرحوم کے گاؤں عماد پور پہنچے۔
 حضرت مولانا ظہور حسن رح کے قائم کردہ ادارہ مدرسہ بستان العلوم عمادپور میں مفتی سید عفان نے مولانا مرحوم کے فرزندان چودھری انعام پردھان، قاری عارف قاسمی، مولانا عبدالمنان اور نواسہ مفتی مدثر کو تعزیت مسنونہ پیش کی اور کہا کہ حضرت مولانا کی وفات ملت اسلامیہ کے لئے ایک عظیم خسارہ ہے۔ اس دوران علاقے کی فعال اور سرگرم شخصیت مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی بھی موجود رہے۔
بعد ازاں مفتی سیدہ عفان منصور پوری جامعہ حضرت فاطمہ عالم پور پوسٹ رائے پور تشریف لے گئے جہاں جامعہ حضرت فاطمہ کے ڈائریکٹر مولانا مفتی طیب  قاسمی اور جملہ اساتذہ و طلبہ نے ان کا پرزور استقبال کیا۔ اس دوران مفتی سید عفان نے طلبہ کو نصیحت فرمائی اور ادارہ کی تعلیمی نظام کی ستائش کی۔ اس کے بعد مفتی موصوف نے خانقاہ رائے پور پہنچ کر خانقاہ عالیہ رائے پور کے سربراہ الحاج الشاہ عتیق احمد اور ان کے فرزند مولانا بدر سے ملاقات کی۔  اس دوران جامعہ حضرت فاطمہ کے ڈائریکٹر مولانا مفتی طیب قاسمی، الحاج ماسٹر غفران انجم پردھان عالم پور، مولانا فتح محمد ندوی کھجناور، مفتی مدثر اور مولانا حسن جمال وغیرہ موجود رہے۔ 


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر