مظفرنگر ضلع کے تھانہ تتاوی علاقے میں تقسیم کے تنازع پر ایک شخص نے اپنے بڑے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دی ہے۔ تتاوی کے نواحی گاؤں نوناکھیڑا میں تقسیم کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور ملزم بھائی کو گرفتار کر لیا ہے سی او پھگانہ یتیندر کمار نے بتایا کہ متوفی سمر پال اور چھوٹے بھائی امر پال کے درمیان جائیداد کی تقسیم کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ سمرپال کھیتوں کو سیراب کرنے گیا تھا۔ وہاں امر پال نے اسے دو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ دیر رات تک جب سمرپال گھر نہیں پہنچا تو گھر والے کھیت پر پہنچ گئے۔اطلاع ملنے کے بعد تتاوی پولیس بھی موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ سی او نے بتایا کہ قتل میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
0 Comments