Latest News

سابق وزیراعلی آنجہانی ملائم سنگھ یادو کو بھارت رتن دیئے جانے کے لئے سماج وادی پارٹی کارکنان نے شروع کی دستخطی مہم۔

مظفر نگر:  عزیز الرحمن خاں۔
ایس پی کے بانی اور نیتا جی کے نام سے مشہور آنجہانی ملائم سنگھ یادو کی پہلی برسی کے موقع پر سماج وادی پارٹی نے ایس پی ریاستی ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں ملائم سنگھ یادو کو بھارت رتن سے نوازنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک زبردست دستخطی مہم چلائی، اسی مہم کے تحت۔ مظفر نگر ضلع میں، ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے ریاستی سکریٹری شمشیر ملک نے ایس پی ضلع دفتر میں دستخطی مہم چلائی۔
دستخطی مہم پروگرام کے کوآرڈینیٹر شمشیر ملک نے کہا کہ یہ دستخطی مہم 22 نومبر کو ملائم سنگھ یادو کی سالگرہ تک ملک اور ریاست کے کونے کونے میں مسلسل جاری رہے گی۔
ایس پی لیڈر شمشیر ملک کئی سالوں سے ملائم سنگھ یادو کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایس پی دفتر میں منعقدہ دستخطی مہم میں ایس پی کے ضلع صدر ضیاء چودھری نے کہا کہ ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے وزیر دفاع رہتے ہوئے ناسازگار حالات میں بھی کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں اور خواتین کے حقوق کے لئے مضبوطی اور بے خوفی سے جنگ لڑی۔ وزیر دفاع ہوتے ہوئے انہوں نے فوج کا حوصلہ بلند کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے سخت محنت کی۔ایس پی میٹروپولیٹن کے صدر پشپیندر تیاگی، ایس پی لیڈر راکیش شرما، ایس پی ضلع نائب صدر سومپال سنگھ بھاٹی، ایس پی ضلع میڈیا انچارج ساجد حسن نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو جو کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں اور مظلوموں کی مضبوط آواز رہے ہیں۔ بھارت رتن کے مستحق ہیں۔پروگرام میں ایس پی کے ریاستی سکریٹری چودھری علم سنگھ گرجر، میٹروپولیٹن صدر پشپیندر تیاگی بوبی، ایس پی ضلع جنرل سکریٹری گولڈی اہلاوت، سابق وزیر مہیش بنسل، ایس پی میٹرو پولیٹن جنرل سکریٹری سلیم ملک، ایس پی لیڈر شوکت انصاری، روہن تیاگی، اسد پاشا نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپیکر اکرم خان، ایس پی اقلیتی سیل کے ضلعی صدر عبداللہ قریشی، یوتھ بریگیڈ کے ضلعی صدر راشد ملک، سمیت پنوار باری، اسمبلی صدر شہزاد چیکو، حسیب رانا، وریندر تیجیان، ارشد ملک، وسیم رانا، مکیش وشیشتھا، محبوب عالم ایڈووکیٹ، میر حسن ۔ ندیم قریشی، رام پال سنگھ پال، راشد زیدی، فیروز اختر، ندیم رانا مکھیا، پنکج سینی، ندیم قاضی، میر حسن، فیصل رانا، مرسلین چودھری، درگیش چودھری وغیرہ موجود رہے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر