Latest News

اسلام میں "اولڈ ایج ہوم" کا کوئی تصور نہیں ہے، ماں باپ کے ساتھ برا سلوک کر کے اپنی دنیا و آخرت تباہ نہ کریں: خطبہ جمعہ کے دوران خطیب محمد اقبال کا اہم بیان۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے جمعہ کی نماز سے قبل اپنے خطبے میں سماج میں پل رہی ایک بہت بڑی “برائی“ کا ذکر کیا ، انھوں نے کہا کہ اسلام میں “ اولڈ ایج ہوم “ کا کوئی کانسپٹ نہیں ہے ، مگر افسوس کہ یہ بیماری اب ہماری طرف بھی بڑھ رہی ہے ، اور اس کی وجہ صرف دین سے دوری ہے اگر زندگی میں دین ہوگا تو ممکن ہی نہیں کہ “ اولڈ ایج ہوم “ کی بیماری ہماری طرف قدم بڑھاے ، جس دین میں یہ بتایا گیا ہو کہ “ ماں “ کے قدموں کے نیچے “ جنّت “ ہے وہ اولاد بڑھاپے میں کس طرح ماں باپ کو گھر سے نکال کر اولڈ ایج ہوم میں بھیج سکتی ہے ؟ لیکن اب ایسا ہو رہا ہے۔ اللہ نے قرأن میں اپنے بعد ماں باپ کے حقوق بیان کیے ہیں ، لیکن ہمارے اندر دین ہے ہی نہیں ، سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر 23 میں بتایا گیا ہے “ اگر تیری موجودگی میں ان میں سےایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو اف تک نہ کہنا نہ انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا بلکہ ان کے ساتھ ادب واحترام سے بات کرنا “ یہ ہے اسلام کی تعلیمات ، انھوں نے آگے کہا کہ ہم سب نے ایک جملہ ضرور سنا ہوگا کہ " ماں میرے ساتھ رہتی ہے “ اللہ کے بندو آج اس جملے کو درست کرلو یہ کہا کرو “ میں اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہوں “ یہ ہے ٹھیک بات ، اصل میں جو “ جملہ “ ہم بول رہے ہیں وہ پہلی سیڑھی ہے ماں باپ کو گھر سے باہر کرنے کی ، اس پر غور کریں ، کیا کوئی بچپن میں یہ کہتا ہے کہ میرے ماں باپ میرے ساتھ رہتے ہیں ؟ بچہ کہتا ہے کہ میں اپنے ماں باپ کے ساتھ رہتا ہوں ، بڑے ہوکر یہ تبدیلی “ کیوں “ ؟ یہ ہی اصل جڑ ہے جہاں سے خرابی شروع ہوتی ہے اس کو پہلے تبدیل کریں اچھا رزلٹ آئے گا ان شاءاللہ ، اللہ تو ہمیں سکھا رہا ہے “ اے ہمارے پروردگار مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کوبھی ، اور دیگر مومنوں کو بھی جس دن حساب ہونے لگے “ سورہ ابراھیم آیت نمبر 41 .کل سب کو اللہ کی عدالت میں حاضر ہونا ہے اگر ماں باپ نے آپ کے خلاف گواہی دے دی تو کیا انجام ہوگا؟ نبی کے ماننے والو یہ حدیث بھی یاد رکھو “ اس شخص کے لیے ذلت ہے ، تین دفعہ یہ ہی کہا ، لوگو نے پوچھا کس کے لیے یا رسول اللہ فرمایا جس کے ماں باپ یا ان میں سے ایک اس کے پاس بڑھاپے کو پہنچا ، اور وہ اس کے باوجود جنت میں داخل نہ ہوسکا “ مسلم حدیث نمبر 6510۔آج اس پر غور کرلیں. دنیا اور آخرت خراب نہ کریں ، اگر ابھی تک کوئی غلطی ہو رہی ہے تو آج ہی معافی مانگیں اور اپنے کو درست کرلیں کہیں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہوجائے ، وہ وقت بہت مشکل ہوگا، کہیں سے بھی مدد نہیں ملے گی۔ اللہ ہم سب کو اپنے ساتھ ساتھ ماں باپ کی قدر کی بھی توفیق عطا فرماے آمین

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر