مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
فرخ آباد میں پیزا ہاؤس کی آڑ میں چلائے جانے والے جنسی کاروبار کا انکشاف سٹی مجسٹریٹ کی سربراہی میں ہوا۔ کمروں میں قابل اعتراض حالت میں پائے جانے والے 20 لڑکے اور لڑکیوں کو حراست میں لے کر پولیس لائن لے جایا گیا۔ ریسٹورنٹ کے منیجر اور اس کے بیٹے کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
سٹی مجسٹریٹ اور فتح گڑھ کوتوالی پولیس کے ذریعہ کئے گئے اس چھاپے سے تین منزلہ ریسٹورنٹ میں لڑکے اور لڑکیاں کمروں کے اندر موجودتھے وہ چھپنے کے لیے ادھر ادھر بھاگے۔ پولیس نے 11 لڑکوں اور 9 لڑکیوں کو کمروں کے اندر قابل اعتراض حالت میں پائے جانے کے بعد حراست میں لے لیا۔ سب کو پولیس لائن لے جایا گیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ریسٹورنٹ میں قابل اعتراض حالت میں ملنے والے کچھ نوجوان اور خواتین کا تعلق ضلع کے باہر سے ہے۔
0 Comments