Latest News

یوپی میں شادی کے چند ماہ بعد سوتیلی ماں نے بیٹے کے ساتھ قائم کیے جنسی تعلقات، چھوٹے بیٹے پر بھی بنایا دباؤ، خوفناک انجام۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
 اترپردیش کے باندہ میں 28 ستمبر کو ملنے والی 35 سالہ خاتون کی سر کٹی ہوئی لاش کی تحقیقات میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔ یہ قتل کسی اور نے نہیں بلکہ اس کے دوسرے شوہر نے کیا تھا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا اس کی پہلی بیوی کے بیٹے سے جسمانی تعلق تھا۔
 28 ستمبر کو پولیس کو جھاڑیوں سے 35 سالہ خاتون کی سر کٹی ہوئی لاش ملی، تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ متوفی مہاراشٹر کے ضلع چھتر پور کے علاقے گوریہر کی رہنے والی تھی۔ اس نے دو بار شادی کی۔
 پولیس نے جب رام کمار اور اس کے بیٹوں سے پوچھ گچھ کی تو ان کے بیانات آپس میں نہیں ملے اور سارہ راز سامنے آگیا۔ 45 سالہ ملزم رام کمار نے بتایا کہ اس کی پہلی شادی 23 سال قبل ہوئی تھی۔ پہلی بیوی سے 2 بیٹے ہیں۔ ان کی پہلی بیوی کا انتقال 5 سال قبل ہوا تھا۔ گھر کو سنبھالنے کی خاطر اس نے دوسری شادی کر لی۔ ملزم نے بتایا کہ سوتیلی ماں کے گھر آنے پر بچے جھگڑنے لگے۔ بیٹوں نے کہا کہ اس عمر میں شادی کیوں کی؟
 ملزم رام کمار نے کہا کہ دوسری بیوی کا رویہ شادی کے 2 سال بعد ہی بدلنا شروع ہو گیا۔ معلوم ہوا کہ اس نے اپنے سوتیلے بیٹے کے ساتھ جسمانی تعلق شروع کر رکھا ہے۔
 ملزم نے بتایا کہ جب اس نے متوفی کو سمجھایا تو اس نے اسے دھمکیاں دیں۔ وہ اسے اور اس کے دوسرے بیٹے کو اجتماعی عصمت دری میں پھنسانے کی دھمکی دینے لگی اور اس نے۔ اپنے دوسرے 19 سالہ بیٹے پر بھی جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ ملزم نے بتایا کہ 25 ستمبر کو وہ اسے گھومنے پھرنے کے بہانے پک اپ ٹرک میں بٹھا کر لے گئے۔ پھر اسے گاؤں کے قریب قتل کر دیا۔ اس کی بیوی کا گلا کلہاڑی سے کاٹا گیا۔ سر اور جسم کو الگ الگ پھینک دیا گیا۔ انہوں نے انگلیاں بھی کاٹ دیں جس پر وہ انہیں نچاتی تھی 
ایس پی انکور اگروال نے بتایا کہ پولیس موبائل نمبر سے لوکیشن ٹریس کر کے ملزم تک پہنچی۔ 24 گھنٹے میں کیس حل کرنے والی پولیس ٹیم کو 25 ہزار روپے انعام دیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر