میرٹھ کے کنکرکھیڑا کے ایک ہوٹل میں خودکشی کرنے والے عاشق جوڑے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد گاؤں پہنچ گئیں۔ دونوں کی لاشوں کو سوگوار ماحول میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس دوران احتیاطی تدابیر کے طور پر گاؤں میں پولیس فورس تعینات رہی۔تھانہ صدر کی حدود گاؤں ریاوالی کے رہائشی عامر ولد اقبال اور ساجدہ بنت سرفراز 2 اکتوبر کو گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ بدھ کی صبح لڑکی کے چچا آس محمد نے عامر اور اس کے کزن کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ بدھ کی شام عامر نے اہل خانہ اور پولیس کو فون کیا تھا اور ساجدہ کو لے جانے کو کہا تھا۔ لیکن جب اہل خانہ پولس فورس کے ساتھ میرٹھ کے کنکرکھیڑا تھانہ علاقے میں واقع جے پی ہوٹل پہنچے تو ہوٹل کے باتھ روم سے عامر اور ساجدہ کی لٹکتی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔ دونوں نے دوپٹے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد جیسے ہی دونوں کی لاشیں گاؤں پہنچیں۔ دونوں کے گھروں میں کہرام کی فضا چھا گئی۔ سوگوار ماحول میں دونوں کو سپرد خاک کر دیاگیا ہے۔
0 Comments