اسرائیلی فوج نے اتوار کی رات مغربی کنارے پر چھاپہ مار کر درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں جہاں اب تک تقریباً تین ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں وہیں ایک ہزار سے زائد لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امدادی کاموں میں مصروف ریسکیوحکام کا کہنا ہےکہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم ایک ہزار سے زائد لاپتا فلسطینیوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کی رات مغربی کنارے پر چھاپہ مار کر درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رات گئے مغربی کنارے پر متعدد چھاپے مارے جس میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 600 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا اور اس کی وجہ صرف انتظامی بتائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں رفاح کی سرحد بند ہونے سے سیکڑوں افراد اب بھی سرحد پر ہی موجود ہیں جب کہ ترکیہ اور اردن کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد بھی سرحد بند ہونے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہے۔ ادھر امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ اسرائیل کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے تاہم ابھی اس بات کا باضابط اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
وہیں، غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کرگیا جہاں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2600 سے زائد ہوگئی جب کہ ہزاروں فلسطینی اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 نہتے فلسطینیوں کو دھوکے سے قتل کرنے کے مناظر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسرائیل نے اپنی ہی دی گئی مہلت کےدوران نقل مکانی کرنے والوں پربارود برسا دیا اور امریکی نشریاتی ادارے نے اسرائیل کے محفوظ راستے کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔
0 Comments