مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں گذشتہ شب قمرادبی سوسائٹی کے زیرِ اہتمام بعنوان ،ایک شعری و ادبی شام، ایک محفلِ مشاعرہ کا عظیم الشان انعقاد عمل میں آیا ،باوقار وباکمال معروف شاعر رئیس مظفرنگری کے نام سے منسوب محفلِ مشاعرہ کی صدارت اشرف ہلال قاسمی نائب صدر قمرادبی سوسائٹی مظفرنگر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مشہور ناظم مشاعرہ الطاف مشعل نے بحسن وخوبی انجام دئیے استاد شاعر عبد الحق سحر مظفر نگری نےمہمانان ذی وقار رئیس مظفرنگری ،درد دہلوی اوراسلم جاوید کا تعارف کراتے ہوئے ردائےقمر پیش کی اورممبئی سے تشریف لائے ناہید ثمرکاوش جگاڑ دیوبندی کو نشان قمر سے نوازا گیا علاوہ ازیں محفلِ مشاعرہ کے شرکا شعرائے کرام عبداللہ راہی، ذکی انجم صدیقی،شمیم کرتپوری،خرم سلطان،سلیم احمد سلیم، ڈاکٹرتنویر گوہر، ارشد ضیاء ،افتخا ساغر،الطاف مشعل ،احمد مظفرنگری ،جنید ازہر،محمد دانش ،نے اپنے شعری کلام سےنوازا اور خوب داد تحسین حاصل کی حاجی آصف راہی صدر پیغام انسانیت، معروف سماجی شخصیت محبوب عالم ایڈووکیٹ،محترمہ چاندنی عباسی،( پی ایچ،ڈی اردو زبان)نے اردو زبان وادب سے متعلق سیر حاصل خیالات کا اظہارکیا کنوینر سلیم جاوید نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
0 Comments