Latest News

کیرانہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو مزدور موقع پر ہی جاں بحق۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی ضلع کے کیرانہ میں گوبھی کے کھیتوں میں کام کرنے والے دو مزدوروں پر آسمانی بجلی گر گئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے دونوں مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں 
تیز بارش اور تیز ہواؤں کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ 
 شہر کے محلہ خیل کلہ کا رہائشی 35 سالہ قاسم اور محلہ افغاناں کا رہائشی 18 سالہ ارشد محنت مزدوری کرکے گزر بسر کرتے تھے ۔ دونوں مزدور خرگن روڈ پر واقع پیر جی بھورا کے گوبھی کے کھیت میں کام کر رہے تھے۔ دوپہر دو بجے کے قریب موسم اچانک خراب ہو گیا۔
9جس کے بعد آسمان پر بجلی کڑکنے لگی۔ دونوں مزدور کھیت سے نکل رہے تھے۔ اس دوران دونوں پر آسمانی بجلی گر گئی۔ قاسم اور ارشد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین موقع پر پہنچ گئے۔ دونوں مزدوروں کی موت کے بعد اہل خانہ میں افراتفری ہے۔ لواحقین دونوں مزدوروں کی لاشیں اٹھا کر لے گئے۔ لواحقین نے ایس ڈی ایم کیرانہ کو حادثے کی اطلاع دی ہے۔ دوسری جانب تھانہ بھون علاقہ کے گاؤں قاضی پورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بھینس کی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد مالک صدمے میں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر