Latest News

سانس لینے کے قابل نہیں ہے مظفر نگر کی ہوا، فضائی آلودگی سے مریضوں کو مزید مشکلیں۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں آلودہ ہوا کے باعث آنے والے دنوں میں سانس کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مظفر نگر میں گزشتہ تین دنوں میں ہوا کے معیار کے انڈیکس میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے فضائی آلودگی بہت بڑھ گئی ہے۔ سانس کے مریضوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ دمہ اور ٹی بی کے مریضوں کے مسائل بھی بڑھیں گے۔
سی ایم او ڈاکٹر مہاویر سنگھ فوجدار کا کہنا ہے کہ اگر ہوا کا معیار خراب ہے تو سانس کے مریضوں کو صبح اور شام کی سیر سے گریز کرنا چاہیے۔ ان جگہوں سے فاصلہ برقرار رکھیں جہاں تعمیراتی کام ہو رہا ہے۔ ماسک اور چشمہ استعمال کریں۔ ہوا کا خراب معیار آنکھوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ آلودگی کو روکنے کے لیے ریجنل پولوشن آفس کی جانب سے چیکنگ مہم چلائی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر