Latest News

اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کے غلطی کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑیگی: حماس، کہاکہ ہمارے پاس ایسےمضبوط اسلحے ہیں جو دشمن نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہونگے۔

غزہ: حماس کا مصلح دستے القاسم برگیڈس نے انتباہ دیا ہے کہ کہ اسرائیل غزہ میں اگر زمین سطح پر تشدد کرتا ہے تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑیگی۔
زنہو نیوز ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز ایک ٹیلی ویثرن تقریر میں ابوعبیدہ ترجمان القاسم برگیڈس نے کہاکہ ”اگر اسرائیل نے غزہ میں زمینی حملے کی جرات کی تو مذکورہ گروپ مواقع کو فعال کریگاجس سے جانی اورمالی بھاری نقصان ہوگا۔انہوں نے متنبہ کیاکہ ”ہمارے پاس مضبوط اسلحے ہیں جو ایک موثر دفاع فراہم کرسکتے ہیں جو دشمن نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہونگے انہوں نے کہا کہ یہ اسلحے اسرائیل کی وحشی فوج کو کچل سکتے ہیں۔
عبیدہ نے مزیدکہاکہ ان کے برگیڈس نے کافی تعداد میں اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا ہےتاکہ اسرائیل کی جیلو ں میں قید تمام فلسطینیوں کو رہاکرایا جائے۔ترجمان نے فلسطینی نوجوانوں او رعرب اور اسلامی ممالک کی تمام زندہ قوتوں سے اسرائیل کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہونے کے لئے تمام محاذوں پر متحرک ہونے کی اپیل کی ہے۔ہفتہ کے روز حماس کے حملے کے بعد اس کے جواب میں اسرائیل نے 360,000 ریزروکورطلب کرممکنہ زمینی حملے کے لئے اسٹیج ترتیب دیاہے۔

اُدھر، تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل زمینی راستے سے غزہ میں داخل ہونے کا فیصلہ کرتا ہے تو ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ اگر زمینی راستے سے غزہ میں داخل ہونے کی صورت میں اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچانے کے لیے ہم نئے آپشنز اختیار کریں گے۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ تحریک حماس نے غزہ کی پٹی کے اطراف کے علاقوں پر اچانک حملے کے چھ دن بعد اسرائیل کے خلاف آپریشن کے لیے ایک بہت بڑا بجٹ مختص کردیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اس آپریشن کی منصوبہ بندی احتیاط سے کی ہے۔ اس حوالے سے زمین کی نوعیت اور موسمی حالات کا مطالعہ بھی کیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ معرکہ ’’ طوفان الاقصیٰ‘‘ حماس اور دیگر فلسطینی دھڑوں نے گزشتہ ہفتے کے روز شروع کیا تھا۔ اس آپریشن کو ایک تاریخی فوجی کامیابی تصور کیا جارہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر