Latest News

جو قوم تعلیم کی اہمیت کو نہیں سمجھتی وہ پیچھے رہ جاتی ہے، مسلم گوجر ایجوکیشن اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے تحت منعقد میٹنگ میں مجوزه کالج کے قیام سے متعلق پوسٹر جاری۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مسلم گوجر ایجوکیشن اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے ذریعہ ایک میٹنگ کا انعقادآج کیرانہ کے گاوں بھورا میں کیاگیا،جس کی صدارت جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا محمد عاقل قاسمی نے کی اور نظامت کے فرائض سوسائٹی کے بانی رکن طالب حسن نے انجام دیئے اور بتایا کہ سوسائٹی کی جانب سے تعلیم کے میدان میں نمایاں کام کیا جارہاہے، خاص طورپر بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے سوسائٹی گزشتہ دس سالوں کام کررہی ہے۔ 

اس دوران مولانا محمد عاقل قاسمی نے اپنے خطاب کے دوران تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،ساتھ ہی سوسائٹی کی جانب سے گاوں بھورا قائم کئے جانےوالے کالج کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایاکہ آئندہ 3 دسمبر 2023ء کو کالج کا سنگ بنیاد علماءکرام اور دانشوران کے ہاتھوں رکھا جائیگا، انہوں نے سبھی سے اس نیک کام میں حصہ لینے کی اپیل کی۔
سوسائٹی کے صدر مولانا و ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کہاکہ اس کالج سے سماج میں علم کی روشنی پھیلے گی اور یہ آنے والوں نسلوں کے مستقبل کو روشن کریگا، جس سے سماج کو فائدہ پہنچے گا، اسلئے سماج کے ہر فرد کو اس کالج کے قیام میں تعاون کرنا چاہئے تاکہ قوم کے بچوں کے مستقبل کو تابناک بنایا جاسکے۔
سوسائٹی کے جنرل سکریٹری نوشاد علی ایڈوکیٹ نے کہاکہ بھورا گاوں میں قائم ہونے والے اس کالج میں طلبہ وطالبات کو جدید اور تکنیکی تعلیم کے ساتھ بہترین سہولیات فراہم کرائی جائینگی۔ سوسائٹی کے بانی رکن چودھری شاداب چوہان نے بتایا کہ سوسائٹی مستقبل میں اسی طرح کے کالج گنگوہ، چلکانہ اور بہٹ علاقہ میں قائم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ مولاناواصل الحسنی نے کہاکہ کالج فائدہ پورے علاقہ کو ہوگا لیکن اہل بھورا کے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ اس کالج کا قیام یہاں کیا جارہاہے اسلئے بھورا والوں کی ذمہ داری بھی زیادہ ہے اورانہیں بڑھ چڑھ کر اس میں تعاون کرنا چاہے۔ سوسائٹی کے نائب صدر چودھری ایوب نے کہاکہ تعلیم ہر قوم کی بنیاد ہوتی ہے جو لوگ تعلیم کی اہمیت کو نہیں سمجھتے ہیں وہ پیچھے رہ جاتے ہیں، اسلئے اسکول کالج بنانے میں ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے۔
علاوہ ازیں مولانا الیاس، مفتی کاتب الدین، مولانا افسر وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس دوران چودھری افضال بھورا نے ایک لاکھ گیارہ ہزار روپیہ، مستقیم چودھری نے ایک لاکھ روپیہ، مولانا الیاس نے گیارہ ہزار روپیہ، چودھری افسر نے گیارہ ہزارروپیہ اور اجتماعی طورپر 83 ہزار چار روپیہ سوسائٹی کو کالج کی تعمیر میں بطور تعاون دیئے گئے۔

اس موقع پر چودھری واصل علی، چودھری ارشد ایڈوکیٹ، چودھری انصارعلی، چودھری فرقان علی، حافظ ساجد، چودھری زاہد، چودھری قربان، محمد تصور، حاجی کوثر، محمد شعیب، قاری فرمان، قاری مزمل، ڈاکٹر خورشید علی، چودھری نوشاد، مہر بان علی سمیت کثیر تعداد میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں سوسائٹی کے ذمہ داران نے سبھی کا شکریہ اداکیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر