Latest News

اسپتال پراسرائیل کا وحشیانہ حملہ انسانیت کے خلاف جرم عظیم: جماعت اسلامی ہند، سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج تمام جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

نئی دہلی: غزہ کے ایک اسپتال الاھلی اسپتال  پر اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ حملے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے میں تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بیشتر خواتین اور بچے تھے ۔” یہ باتیں امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند، اسرائیل کے اس وحشیانہ عمل کو قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرم سمجھتی ہے۔ اسرائیلی قابض فوج تمام جنگی قوانین اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
فلسطینیوں پرہونے والے مظالم و بربریت پر خاموشی اختیار کرنے والے ممالک اور بین الاقوامی ادارے اس گھناونے جنگی جرائم سے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے۔ ان معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کے خون سے ان کے ہاتھ بھی رنگے ہوئے ہیں”۔امیر جماعت نے مزید کہا کہ ” ہم خطے میں فوری جنگ بندی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں اور غزہ کے شہری علاقوں پر بالاتفاق مذمت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسرائیل کے ان کرتوتوں کو بخشا نہیں جانا چاہئے اور اقوام متحدہ و عالمی برادری کے ذریعہ اسرائیل کی سیاسی اور عسکری قیادت پر بین الاقوامی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ آج انسانیت سخت آزمائشی دور سے گزر رہی ہے۔ اگر اس قتل عام کو فی الفور روکا نہیں جاتا ہے اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے میں عالم انسانیت ناکام رہتا ہے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر