Latest News

امریکی صدر بائیڈن نے کی اسرائیل کی حمایت، دورہ اسرائیل کے دوران دفاعی ضروریات پوری کرنے کے عزم کا اعادہ، غزہ میں ہسپتال پر بمباری پر اسرائیلی مؤقف کی تائید۔

تل ابیب: امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ کے ہسپتال پر بمباری پر اسرائیل کے مؤقف کی تائید کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ جیسا میں نے دیکھا اس سے ایسا لگتا ہے دھماکا دوسری جانب سے کیا گیا، اسرائیل نے نہیں کیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اس پر یقین نہیں رکھتے، ہمیں بہت ساری چیزوں پر قابو پانا ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے غیر متزلزل امریکی حمایت پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بائیڈن نے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیل کی حمایت اور اس کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔

امریکی صدر نے حماس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حماس فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ ان کی پریشانیوں کا سبب ہے۔ اسرائیل کے دورے کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں کی ہمت، عزم اور ان کی بہادری حیران کن ہے۔
دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر مزید 65 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد 7 اکتوبر سے حراست میں لیے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 750 ہوگئی ہے جن میں غزہ میں کام کرنے والے ورکروں کی تعداد شامل نہیں ہے۔

شہید فلسطینیوں کی تعداد 3300 سے تجاوز کرگئی
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3300 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 13 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
علاوہ ازیں روسی پیوتن نے بھی غزہ کے اسپتال پر بمباری کو انتہائی خطرناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ چیزیں ظاہر کرتی ہیں کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی ختم ہونی چاہیے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امریکی صدر کی اسرائیل آمد سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جہاں خان یونس میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید ہوئے جب کہ 40 سے زائد شدید زخمی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر