Latest News

مظفر نگر میں بھیانک حادثے میں بائیک سوار دو دوستوں کی درد ناک موت، تیسرا زخمی، پورا گاؤں سوگ میں ڈوبا۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
ضلع کے کھتولی تھانہ علاقے میں کل رات ایک بائیک اور پک اپ کے درمیان زبردست تصادم میں بائیک پر سوار دو دوستوں کی موت ہو گئی، جبکہ تیسرا زخمی ہو گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پرنس عرف شیر سنگھ (19) ولد پون، چنٹو (24) ولد راجیش اور اتل ولد دیویندر ساکن گاوں مڑھکریم پور کسی کام سے کھتولی آئے ہوئے تھے۔ تینوں بائیک پر سوار ہو کر اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔جب وہ گاؤں تگائی کے سامنے پہنچےتو مخالف سمت سے آنے والی پک اپ گاڑی سے بائک ٹکرا گئی۔ حادثے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے۔ قریبی گاؤں والوں اور پولیس نے ایمبولینس کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ پرنس عرف شیر سنگھ اور چنٹو کی راستے میں ہی موت ہو گئی۔حادثے کے بعد گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔ تینوں نوجوان غیر شادی شدہ ہیں جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر