Latest News

کئی ممالک کی پولیس بھارت کے ۱۹ سالہ نوجوان ڈان کو تلاش کر رہی ہے، انٹرپول نے ریڈ کارنر نوٹس جاری کر دیا، کم عمری میں جرائم کی دنیا میں قدم رکھنے والا نوجوان ہر طرح کے جدید اسلحہ کے استعمال کا ماہر ہے۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں.
انٹرپول نے ہریانہ کے 19 سالہ گینگسٹر یوگیش کدایان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے۔ یوگیش کدایان جھجر، ہریانہ کا رہنے والا ہے اور اس کے خلاف قتل کی کوشش، مجرمانہ سازش اور آرمس ایکٹ کے مقدمات درج ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ ان دنوں بھارت سے فرار ہو کر امریکہ میں کہیں روپوش ہے۔
کم عمری میں جرائم کی دنیا میں قدم رکھنے والے یوگیش کی عمر محض 19 سال ہے اور وہ ہر طرح کے جدید ہتھیاروں کے استعمال کا ماہر سمجھا جاتا ہے 
غنڈوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورکس پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی تیز کارروائی کے بعد، بہت سے بدمعاش یا تو زیر زمین چلے گئے ہیں یا جعلی پاسپورٹ بنواکر ہندوستان سے فرار ہو گئے ہیں۔ شبہ ہے کہ کادیان بھی فرضی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے فرار ہوا ہوگا۔
 قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے بدنام زمانہ گینگسٹر دیپک باکسر کو اس سال دہلی پولیس نے امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی اور انٹرپول کی مدد سے میکسیکو سے گرفتار کیا تھا۔ ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے یہ پہلا موقع تھا کہ میکسیکو جیسی جگہ سے کسی مجرم کو گرفتار کرکے ہندوستان واپس لایا گیا۔ دیپک باکسر دہلی کے سول لائنز میں ایک بلڈر کے قتل سمیت کئی گھناؤنے کیسوں میں مفرور تھا۔ دہلی پولیس کی خصوصی سیل کئی مہینوں سے گینگسٹر دیپک باکسر کا پیچھا کر رہی تھی۔ گینگسٹر نے امریکہ کے راستے میکسیکو پہنچنے کے لیے کئی راستے اختیار کیے لیکن وہ پولیس کے جال میں پھنس گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر