نئی دہلی: غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی غزہ خونریزی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’غزہ میں 7000 افراد کی ہلاکت کے بعد بھی خونریزی اور تشدد کا سلسلہ نہیں رکا۔ ان 7000 افراد میں سے 3000 معصوم بچے تھے‘۔انہوں نے اسرائیلی کی انسانیت سوز کاروائی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ایسا کوئی بین الاقوامی قانون نہیں جس کی خلاف ورزی نہ کی گئی ہو۔ ایسا کوئی اصول نہیں جس کی خلاف ورزی نہ کی گئی ہو۔
پرینکا گاندھی نے غزہ کے حالات پر دنیا کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ’اور کتنی جانوں کے ضیاع کے بعد آخر کار انسانیت کا اجتماعی شعور بیدار ہوگا یا اب ایسا کوئی شعور باقی نہیں بچا؟ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے فلسطینی خطہ غزہ پٹی میں ہلاک کئے جارہے لوگوں سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔
0 Comments