جانسٹھ تھانہ علاقہ کے میراںپور سے ایک لڑکی مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوگئی تھی جس کی لاش پریاگ راج سے ملی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق میراں پور کے محلہ کوٹلہ کی رہائشی لڑکی اور جانسٹھ کے محلہ لاڈو والا کا رہائشی وپن مشتبہ حالات میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ متاثرہ کی ماں نے ملزم وپن کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ دریں اثنا، پریاگ راج میں لڑکی کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ ملزم نے لڑکی کی موت کی اطلاع اس کے گھر والوں کو دی۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے ملزم پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی ہے۔
تھانہ میراں پور پولیس مقتول کی نعش اور ملزم کو لے کر قصبہ پہنچی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اطلاع ہے کہ ملزم کورٹ میرج کرنے کے لئے لڑکی کے ساتھ پریاگ راج گیا تھا، جہاں اس کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ملزم وپن میراپور میں گفٹ سینٹر کا آپریٹر ہے۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ شراب سمگل کرنے کے جرم میں جیل جا چکا ہے۔ ایس او رویندر سنگھ یادو نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی لڑکی کی موت کی وجہ واضح ہوسکے گی۔
0 Comments