نوئیڈا پولیس نے لوگوں کو قرض فراہم کرنے کے نام پر فراڈ کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر تے ہوئے پولیس نے 6 خواتین سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر کے 10 موبائل، 74 کالنگ ڈیٹا سیٹس اور 11 لاکھ روپے نقدی برآمد کئے ہیں گینگ کا سرغنہ حسین اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تھانہ فیز 1 کے سیکٹر 6 میں جعلی لون کمپنی چلا رہا تھا۔ ملزم، ایچ ڈی ایف سی اور کوٹک مہندرا بینک کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے، جعلی بینک کھاتوں میں فائل چارج کی رقم جمع کرتا تھا۔ تھانہ فیز 1 نے سیکٹر 6 سے خاتون سمیت 14 ٹھگوں کو گرفتار کر لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
0 Comments