Latest News

آدھی رات کو ہسپتال میں داخل مریضہ کے ساتھ کمپاؤنڈر کر رہا تھا فحش حرکتیں، اچانک ماں کی آنکھ کھل گئی، فرار ملزم کے خلاف رپورٹ درج۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں رات کے وقت شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لئے داخل لڑکی کے ساتھ ایک کمپاؤنڈر نے چھیڑ چھاڑ کی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر نے اسے نوکری سے برطرف کر دیا، پولیس مقدمہ درج کرنے کے بعد مفرور کمپاؤنڈر کی تلاش کر رہی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بخار سے متاثر ایک لڑکی شاہ پور قصبہ کی رہائشی کواس کے رشتہ داروں نے نئی منڈی کوتوالی علاقے میں واقع ڈاکٹر ڈی بی گوتم کے اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ رات کو لڑکی کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹر گھر چلا گیا تھا اور اس کی غیر موجودگی میں ساہولی گاؤں تھانہ نئی منڈی کا رہائشی کمپاؤنڈر شعیب لڑکی کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔
دیررات گئے لڑکی کی ماں نے آنکھ کھولی تو دیکھا کہ ملزم اس کی بیٹی کے ساتھ فحش حرکات کر رہا ہے۔ خاتون نے کمپاؤنڈر کی سرزنش کی اور اسے ڈاکٹر سے شکایت کرنے کو کہا۔ اس کے بعد ملزم کمپاؤنڈر اسے دھمکیاں دیتے ہوئے اسپتال سے چلا گیا۔ڈاکٹر کے آنے کے بعد متاثرہ کے لواحقین نے ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے چیک کروائے تو ملزم کمپاؤنڈر کی حرکتیں پکڑی گئیں، جس میں شاہ پور کی لڑکی کے علاوہ ملزم وہاں داخل ایک اور لڑکی کے ساتھ بھی فحش حرکات کر رہا تھا۔
نئی منڈی کوتوالی کے انچارج ببلو سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت پر ملزم کمپاؤنڈر شعیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بتایا کہ دونوں لڑکیاں ڈگری کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر ڈی بی گوتم نے کہا کہ انہوں نے ملزم کمپاؤنڈر کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ اب پولیس کو اپنا کام کرنا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر