بھارت کی معرف سابق اداکارہ ثناء خان نے بھی فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھا دی۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ثناء خان نے لکھا کہ بے رحم اور بے شرم لوگوں نے اسپتال اور معصوم بچوں پر حملہ کیا اور وہ اسے دفاع کہتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پریشان نہ ہوں آپ سب نے ہمیشہ کے لیے جہنم میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنالی ہے۔ ثناء خان نے دوسری اسٹوری میں لکھا کہ کل بھی فلسطین کے ساتھ تھی، آج بھی فلسطین کے ساتھ ہوں اور کل بھی رہوں گی۔
واضح رہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستان اور ترک اداکاروں سمیت بھارت کے کئی اداکار بھی آواز اٹھا چکے ہیں۔یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کی تھی جس سے بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں شدید زخمی ہو گئے تھے۔
0 Comments