Latest News

کوچی دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔

کوچی: کوچی کے کالامسری میں اتوار کی صبح ایک چرچ میں دعائیہ اجتماع میں متعدد دھماکوں میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی کی پیر کی صبح موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی۔ 
کالامسری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں فوت ہونے والی لڑکی کی شناخت ایرناکولم ضلع کے ملیاتور کی لبینہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سے پہلے کل شام، تھوڈپوزا کی رہنے والی 56 سالہ کماری پشپان کی یہاں کے ایک اسپتال میں موت ہوگئی۔ دھماکے میں جائے وقوعہ پر ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ لیونا پولس کے طور پر کی گئی ہے جو کہ ایرنگول، پیرومباور کی رہنے والی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں داخل 52 زخمیوں میں سے 33 اب بھی زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 18 شدید زخمی آئی سی یو میں ہیں جہاں چار افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر