نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے 2020 کے نفسادات کے دوران پولیس اہلکاروں پر بندوق تاننے کے ملزم شاہ رخ پٹھان کو ضمانت دے دی ہے۔ شاہ رخ پٹھان کے خلاف جعفر آباد تھانے میں ایف آئی آر 49/2020 درج کی گئی۔ دہلی فسادات کے دوران شاہ رخ پٹھان کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا تھا جس میں وہ پولیس والوں کی طرف بندوق تان کر مبینہ طور پر گالیاں دے رہے تھے۔ موج پور علاقے کا یہ ویڈیو کافی وائرل ہوا تھا۔ انڈیا ٹی وی نے یہ خبر دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل دہلی نے نچلی عدالت سے شاہ رخ پٹھان کی نئی درخواست ضمانت پر ایک ماہ کے اندر فیصلہ کرنے کو کہا تھا۔ شمال مشرقی دہلی میں 2020 کے فسادات کے سلسلے میں اخبارات میں شائع ہونے والی تصاویر میں انہیں ایک پولیس اہلکار کی طرف پستول اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پٹھان کے وکیل نے ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی زیر التواء ضمانت کی عرضی واپس لے اور انہیں راحت کے لیے نچلی عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ صورتحال نمایاں طور پر بدل چکی ہے۔
0 Comments