Latest News

اسرائیل کے بعد سعودی عرب پہنچے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں: پرنس محمد بن سلمان۔

الریاض: برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ریاض پہنچ کر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے  ملاقات کی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اسرائیل غزہ کشیدگی سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے سعودی عرب پہنچے۔ ملاقات میں غزہ میں مزید کشیدگی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دورانِ ملاقات برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا غزہ میں پانی، خوراک اور ادویات کی فراہمی کیلئے رسائی پر اتفاق کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ برطانیہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا، مجھے یہاں آپ کے ساتھ موجود ہونے پر فخر ہے۔

ادھر، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دارالحکومت ریاض میں گلف کارپوریشن کانفرنس( جی سی سی) اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم
 (ASEAN) 
کانفرنس سے خطاب کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، فلسطینیوں کو نشانہ بنانےکےعمل کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔۔اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ محمد بن سلمان نے جارحیت روکنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر