پٹنہ: بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی ) کے امتحان میں کامیاب ۷۹۹امیدواروں میں ۵۵مسلم امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا تعلق بہار کے مختلف اضلاع سے ہے۔ ان میں دو امیدواروں کا تعلق ضلع گیا سے بھی ہے۔ جنہوں نے بی پی ایس سی امتحان کو کریک کیا ہے۔ امتحان کے نتائج کے مطابق ۷۹۹میں کل ۵۵ مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جن میں بہار ایڈمنسٹریٹو سروس میں نغمہ تبسم، ہما عرفان، محمد اسلام، محمد فرید احمد، زیبا عرشی اور شگفتہ پروین نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اگر دیکھا جائے تو اس زمرے ' ایڈمنسٹریٹیو سروس میں مجموعی طور پر کل ۸۸امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جن میں ۶ مسلم امیدواروں نے بھی اپنی جگہ بنائی ہے۔ جب کہ بہار پولیس سروس کے زمرے میں خالد حیات، محمد فیصل جاوید اور عبدالرحمٰن نے کامیابی حاصل کی ہے۔بہار پولیس سروس کے زمرے میں کل ۲۰امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جن میں چار مسلم امیدوار بھی شامل ہیں، بہار پولیس سروس کے زمرے میں خالد حیات ٹاپر ہیں۔ انہوں نے اس زمرے میں اول مقام حاصل کیا ہے جب کہ بہار پبلک سروس کمیشن کے ۶۷ویں مینس امتحان کے ٹاپ پانچ میں خالد حیات نے چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح مختلف زمروں کے تحت اسٹیٹ ٹیکس اسسٹنٹ کمشنر کے زمرے میں محمد شعیب زماں اور سب رجسٹرار کے زمرے میں محمد فیصل نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پرووییشن آفیسر کے زمرے میں اسامہ مستقیم نے جگہ بنائی ہے۔ اسسٹنٹ پلان آفیسر کے زمرے میں عاصم خان اور ذکیہ جاوید نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس زمرے میں کل ۵۵امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں کل دو مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد فیصل علی کا ڈسٹرکٹ آڈٹ آفیسر کے طور پر انتخاب ہوا ہے۔ اس زمرے میں کل پانچ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو سروس کے زمرے میں خالدہ ضیاء جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔جب کہ لیبر انفورسمنٹ آفیسر کے زمرے میں محمد علی، حامد غفور، نور پروین اور سیما ناز نے کامیابی حاصل کی ہے۔ رولر ڈیولپمنٹ آفیسر کے زمرے میں فیضان احمد، محسن خان، ثاقب احمد، جاوید اختر، محمد شاہد عالم، محمد صدر الحسن، محمد عاقب مختار، دانش احمد، محمد مصلح الدین، عاطف وقار اکرم انصاری، اشرف عالم، شرمین ریاض اور بشر نوید نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بی پی ایس سی کے مطابق اس زمرے میں کل ۱۳۳امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ جس میں کل ۱۳مسلم امیدواروں نے جگہ بنائی ہے۔ اس کے علاوہ میونسپل ایگزیکیٹیو آفیسر کے زمرے میں عنایت اللہ رافع، محمد کامران، محمد شاہد، محمد شاہنواز رضا، سیماب متین، زوبی حیات اور ارشد امام نے جگہ بنائی ہے۔اس زمرے میں کل ۱۱۰امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ جس میں چھ مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ ریوینیو آفیسر کے طور پر ۳۵امیدواروں کو منتخب کیا گیا جس میں نور الحق، آصف اخلاق اور عائشہ الفیہ شامل ہیں، کل تین مسلم امیدواروں نے اس میں جگہ بنائی ہے۔ جب کہ غلام علی حسین کا سپلائی انسپکٹر کے طور پر انتخاب ہوا ہے۔ بلاک پنچایتی راج آفیسر کے زمرے میں محمد شباب، ارسلان جاوید اور محمد خالد علم نے جگہ بنائی ہے۔ ان کے علاوہ سب ڈویژنل ڈی سی ای بی سی ویلفیئر آفیسر کے زمرے میں محمد اسرافیل، اعجاز عالم، محمد ندیم الدین، نازنین مصطفیٰ، فرحین ممتاز اور صنوبر خانم نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جب کہ بلاک اے سی ایس ٹی ویلفیئر آفیسر کے زمرے میں محمد ارشد ندیم، نہار آفرین اور کریمہ فردوس نے کامیابی حاصل کی ہے۔
0 Comments