Latest News

یوپی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے چار بہن بھائیوں کی المناک موت، کنبے میں مچا کہرام۔

مظفرنگر:  عزیز الرحمن خاں۔
یو پی کے اناؤ ضلع کے بارس گوار تھانہ علاقے کے لالمان کھیڑا گاؤں میں پنکھے سے بجلی کا کرنٹ لگنے سے چار معصوم بچوں کی درد ناک موت ہو گئی ہے۔ چاروں بھائی بہن تھے اور واقعہ کے وقت چاروں گھر میں اکیلے تھے۔ ان کے والدین کھیت میں دھان کی کٹائی کے لیے گئے ہوئے تھے۔
للماں کھیڑا گاؤں کے کسان وریندر پاسی اپنی بیوی کے ساتھ دھان کی کٹائی کے لیے کھیت میں گئے تھے۔ گھر کے بچے میانک (9)، بیٹی ہمانشی (8)، ہمانشو (6) اور منشی (4) تھے۔ شام کو جب والدین کھیتوں سے گھر واپس آئے تو چاروں بچے ایک دوسرے پر پڑے تھے اور ان پر ٹیبل فین گرا ہوا تھا۔ تمام بچے مر چکے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر