Latest News

مظفر نگر میں کانگریس اقلیتی سیل نے علامہ شبلی نعمانی کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
اتر پردیش اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر شاہنواز عالم کی ہدایت پر مظفرنگر ضلع اقلیتی کانگریس نے آج علامہ شبلی نعمانی کی برسی پر خراج عقدت پیش کیا۔ اس موقع پر اقلیتی کانگریس کے ضلعی صدر حکیم ظفر محمود نے علامہ شبلی نعمانی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ شبلی نعمانی ایک مجاہد آزادی، دانشور، عالم دین اور دنیاوی تعلیم کے داعی تھے۔وہ مسلمانوں کی دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کے قائل تھے یہ انکا موقف تھا کہ دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم سے ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے۔ اور حصولِ علم کے بغیر صحت مند معاشرے کی تکمیل کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں عربی زبان کے پروفیسر تھے، انہوں نے اعظم گڑھ میں شبلی نیشنل کالج اور دارالمسلمین قائم کیااور انہوں نے اردو زبان میں سیرت النبی پر بہت کام کیا۔اس موقع پر فیض محمد خان، سردار فاروقی، غفار تیاگی، احمد علی، فرید، راشد، حیات، فیروز الرحمان موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر