دیوبند: سمیر چودھری۔
ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے تحت مکاتب کے قیام کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کڑی میں آج یہاں محلہ بیریان پٹھانپورہ میں ایک مکتب قائم کیاگیا،جس میں بچوں کے داخلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،جہاں منتخب نصاب اور ڈریس کوڈ کے ساتھ بچوںکو دینی و عصری تعلیم دی جائے گی۔
اس سلسلہ میں دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم و مکاتب نظام کے نگراں مولانا مفتی محمد شریف خان قاسمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے تحت دارالعلوم زکریا دیوبند کے ذریعہ محلہ پٹھانپورہ بیریان میں مکتب قائم کیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مکتب جس جگہ پر قائم کیاگیا وہاںاس کی اشد ضرورت تھی، اس محلے میں مسلمانوں کے سیکڑوں گھر ہیں، آس پاس تین مسجدیں ہیں لیکن مکتب کا نظام کسی مسجد میں بھی درست انداز میں نہیں ہے، جس کے سبب یہاں اس طرح کے مکتب کی سخت ضرورت تھی۔انہوںنے بتایاکہ مکتب میںا لحمد اللہ پہلے ہی روز پچیس بچے اور بچیوں نے داخلہ لیا۔انہوں نے بتایاکہ مکاتب کے اس سلسلہ میں مزید وسعت دی جائے گی انشاء اللہ،بتایاکہ دارالعلوم زکریا دیوبند کی جانب سے اس مکتب کا سالانہ بجٹ تقریباً20؍ روپیہ مقرر کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر اور دیہات کے دیگر مقامات پر بھی جہاں ضرورت ہوگی وہاں مکاتب قائم کئے جائینگے۔
مفتی شریف خان قاسمی نے کہاکہ تعلیمی نظام کو منظم اور بہتر بنانے کے لئے مکاتب کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ سماج سے برائیوں کے خاتمہ اور اسلامی و دینی ماحول قائم کرنے کے لئے مکاتب ہماری بنیادی ضروریات میں شامل ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے جانب سے ایسے منظم مکاتب کا قیام کیا جارہاہے جہاں باقاعدہ منتخب نصاب کی تعلیم دی جاتی ہے اور بچوں کا ڈریس کوڈ وغیرہ متعین ہے ،انہوں نے تمام لوگوں سے مکاتب کے قیام میں تعاون کی اپیل کی۔ اس دوران منعقد افتتاحی دعائیہ تقریب میں مولانا مفتی شریف خان قاسمی کے علاوہ مولانا محمد شفیع اللہ خان، قاری سلمان، قاری فرخ مکاتب کے منتظم مولانا قاسم قاسمی وغیرہ موجودرہے۔
0 Comments