Latest News

مظفر نگر میں طالب علم کی موت کے بعد جام لگانے والے چھ نامز سمیت ۵۰ مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے نئی منڈی تھانہ علاقہ کے الماس پور میں طالب علم کی موت کے بعد گھنٹوں ٹریفک جام کے معاملے میں پولیس نے 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے میں طالب علم کے والدین سمیت چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ شہر کے نئی منڈی تھانہ علاقے میں ہفتہ کو دسویں جماعت کے طالب علم کی زہریلی چیز کھانے سے دوران علاج موت ہو گئی تھی۔ یہ بھی چرچا تھا کہ یہ طالب علم ایک دن پہلے دسویں جماعت کی لڑکی کے ساتھ گھوم رہا تھا۔ بعد ازاں زہریلی چیز کھانے سے طالب علم کی حالت بگڑ گئی۔طالب علم کے اہل خانہ نے طالب علم کو زہریلی چیز کھلانے کا الزام لگاتے ہوئے الماس پور چوراہے کو گھنٹوں تک بلاک کر رکھا تھا، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے طالب علم کے اہل خانہ کی شکایت پر لڑکی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اب پولیس نے طالب علم کے والدین سمیت 6 افراد کو نامزد کیا ہے اور جام کے سلسلے میں 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر