Latest News

غزہ میں ۴۴ویں روز بھی اسرائیلی حملے جاری، ساڑھے پانچ ہزار بچوں سمیت ۱۳ ہزار فلسطینی شہید.

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 44 ویں روز بھی جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار ہوگئی ہے۔ غزہ میڈیا آفس کے غزہ پر7 اکتوبرسےجاری اسرائیلی بمباری سے 13ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ شہدا میں 5 ہزار 500 بچے اور 3 ہزار 500 خواتین شامل ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوؤں سے لڑائی میں مزید 2 اہل کاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران حماس کے جنگجوؤں کے ہاتھوں مارے جانے والے مزید 2 فوجیوں کے نام جاری کیے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اتوار کو غزہ میں زمینی آپریشن میں فرسٹ لیفٹیننٹ سمیت 2 اہلکار مارے گئے جس کے بعد دو دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جن کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی۔
ادھر امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں 5 روز کے لیے جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں لڑائی میں 5 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ اسرائیلی حکام کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر