Latest News

خواجہ سراوں کی زبردستی مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کا الزام بے بنیاد، سی او ڈاکٹر روی شنکر۔

مظفر نگر؛ عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع کے منصورپور تھانہ علاقے کے گاؤں ناوالہ کے رہائشی ایک خواجہ سرا نے الزام لگایا ہے کہ چند خواجہ سراؤں نے اس پر زبردستی مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ مسلم کمیونٹی کے خواجہ سراؤں کے خلاف مارپیٹ اور دھمکیوں کے الزامات بھی ہیں۔ اس معاملے کی ویڈیو انٹرنیٹ میڈیا پر گردش کرنے کے بعد پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ تاہم پہلی نظر میں خواجہ سراؤں میں رقبے کی تقسیم کا معاملہ سامنے آیا ہے خواجہ ڈرا مسکان کا تعلق شیڈول کلاس سے ہے۔ ان کا ویڈیو منگل کو انٹرنیٹ میڈیا پر وائرل ہوا۔ جس میں خواجہ سرا نے بتایا کہ کوثر علی عرف گیتا، پریتی، گڈو وغیرہ کا تعلق خواجہ سرا برادری سے ہے، جو اسے زبردستی مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہر کوئی اس پر دباؤ ڈال رہا ہے اور اسے مار رہا ہے۔ اسے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔متاثرہ خواجہ سرا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو میں کہا کہ ان کا تعلق درج فہرست ذات سے ہے، لیکن ان پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ احتجاج کرنے پر انہیں مارا پیٹا جاتا ہے۔ وہ اپنے گرو کی بیٹھک کے گاؤں میں گھومتی ہے اور مبارکبادیں وصول کرتی ہے۔ اس کے خلاف کچھ لوگوں نے احتجاج کیا اور اسے مارا پیٹا اور زخمی کردیا۔ ویڈیو کی بنیاد پر پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
 دوسری جانب سی او کھتولی ڈاکٹر روی شنکر نے کہا کہ ویڈیو کی بنیاد پر تفتیش کی گئی ہے۔ مذہب کی تبدیلی کی بات پہلی نظر میں بے بنیاد پائی گئی ہے۔ فریقین کے درمیان رقبہ کی تقسیم کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر