Latest News

میرٹھ میں اسکریپ میٹل ڈیلر دکان میں اچانک زوردار دھماکے سے ڈیلر کی موت، دو کی حالت تشویشناک۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں.
میرٹھ کے گنگا نگر کے امہیرا میں اسکریپ کی دکان کے اندر دھماکے میں ایک سکریپ ڈیلر کی موت ہو گئی۔ قریب سے گزرنے والے دو افراد جھلس گئے جن کی حالت تشویشناک ہے پولیس کا خیال ہے کہ یہ حادثہ کسی بم نما چیز کے پٹھنے نے کی وجہ سے پیش آیا ہے 
  محمد توصیف ولد اسلام الدین ساکن انچولی، میرا پور مظفر نگر کا رہنے والا ہے۔ وہ گنگا نگر کے امہیرا میں سکریپ کی دکان چلاتا ہے۔ بدھ کو ساڑھے 9 بجے توصیف دکان کے اندر بم نما چیز کو کچل رہا تھا۔ کہ اچانک ایک دھماکا اتنا زوردار ہواکہ قریبی گھروں کے شیشے تک ٹوٹ گئےاور دیواریں لرز اٹھیں۔جبکہ اسکریپ ڈیلر توصیف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور قریب سے گزرنے والا سکوٹر سوار اور سامنے بیٹھا سپاہی بھی جھلس گیا۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایس پی دیہات کملیش بہادر کا کہنا ہے کہ اب تک اس بات کا علم نہیں ہوسکا ہے کہ اسلام کی دکان کے اندر گندھک اور پوٹاش جیسی کوئی چیز موجود تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بم کو کچلنے کے لیے استعمال ہونے والا لوہا بھی پھٹ گیا ہے۔ حادثے کی معلومات حاصل کرنے کے لیے فرانزک ٹیم کو موقع پر بلایا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر