بنگلورو: کرناٹک حکومت نے منگل کو ایک اعلامیہ جاری کیا تھا کہ پبلک سرویس کے امتحانات میں مسلم لڑکیاں حجاب پہن کر امتحان تحریر نہیں کرسکتی۔ اس متنازعہ اعلامیہ کے بعد ریاست کے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مسلمانوں کی شدید ناراضگی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بالخصوص صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی کی تنقید پرکرناٹک حکومت نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا۔
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ تعلیم ایم سی سدھاکر نے کہا کہ بورڈز اور کارپوریشنوں کے لیے بھرتی کے امتحانات کے دوران حجاب پر کوئی پابندی نہیں ہے ، کرناٹک ایگزامینیشن اتھارٹی کے نئے ڈریس کوڈ میں ہر قسم کے سر ڈھانپنے پر پابندی عائد کیے جانے کے چند گھنٹے بعد وزیر موصوف نے یہ بیان دیا۔قبل ازیں کانگریس حکومت نے کہا تھا کہ مختلف بورڈز اور کارپوریشنوں کے ذریعہ 18 اور 19 نومبر کو ہونے والے بھرتی امتحانات کے پیش نظر، سر، منہ یا کانوں کو ڈھانپنے والا کوئی کپڑا یا ٹوپی پہننے والوں کو امتحان ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
0 Comments